سوانح عمری

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - کسی کی زندگی کے حالات، سوانح۔ "وہ حضرت عمر کی سوانح عمری سے آگے نہیں بڑھے۔"      ( ١٩٨٥ء، حیاتِ جوہر، ١٣٥ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'سانحہ' کی عربی جمع 'سوانح' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'عمر' میں 'ی' بطور لاحقہ نسبت کے اضافہ سے 'عمری' ملا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - کسی کی زندگی کے حالات، سوانح۔ "وہ حضرت عمر کی سوانح عمری سے آگے نہیں بڑھے۔"      ( ١٩٨٥ء، حیاتِ جوہر، ١٣٥ )

جنس: مؤنث